6 نومبر 2011 - 20:30

عرب لیگ میں شام کے نمائندے نے عرب لیگ کے رکن ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اورعرب لیگ کو عرب ممالک میں امریکی مداخلت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

ابنا: عرب لیگ میں شام کے نمائندے یوسف احمد نے عرب لیگ کے رکن ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کو غیر جانبدار رہنا چاہیے  اورعرب لیگ کے رکن ممالک کو عرب ممالک میں امریکی مداخلت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ انھوں نے عرب لیگ کے جنرل سکریٹری نبیل العربی اور نائب سربراہ احمد بن حلی کے اظہارات پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے تمام حالات سے ان دونوں کو اچھی خاصی واقفیت ہے انھوں نے کہا عرب لیگ کے سکریٹری جنرل اور اس کے معاون کو ہمآہنگی کا کردار ادا کرنا چاہیے اور انھیں جھگڑے کا فریق نہیں بننا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے بیانات ان کے اختیارات سے ماوراء اور شام کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے جو عرب لیگ کے منشور کی روح کے منافی ہے.
............

/169